qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیل اور دیگر عرب ملکوں کے ساتھ ہونے والی سمٹ ملتوی

 متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور دیگر عرب ملکوں کے ساتھ ابوظبی میں طے شدہ سمٹ کو فی الحال ملتوی کردیا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ذریعے عرب ممالک کے ایک حکمراں کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ سمٹ آئندہ ماہ اپریل میں ہونا تھی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی شرکت کرنا تھی۔سرائیلی میڈیاکے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکر استعمال کررہے ہیںیاد رہے کہ ۔نیتن یاہو نے ایک عوامی ریلی سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے انہیں فوری طور پر اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ْاماراتی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ یو اے ای اسرائیل کے کسی بھی انتخابی عمل کا ابھی اور کبھی بھی حصہ نہیں بنے گا۔

Related posts

ایران امریکہ سے نہیں ڈرتا، چین عزت نہیں کرتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا شکوہ

qaumikhabrein

ایک دور میں امریکی کانگریس کو اسرائیل کنٹرول کرتا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

qaumikhabrein

ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک سے شادی کرلی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment