qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یوم ذیا بیطس  پرنہٹورمیں ‘جانچ کراؤ جان بچاؤ’ ریلی

عالمی یوم ذیابطیس کے موقع پر  نہٹور میں عوام میں ذیابیطس یعنی ڈایابٹیز/شوگر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے “جانچ کراؤ-جان بچاؤ” ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ تھانہ انچارج ،دھیرج کمار ناگرنے ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، نہٹور سے شروع روانہ کیا۔یہ بیداری ریلی  مہدی ولا میں واقع “مفت شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر” (سٹی کراؤن پبلک اسکول) پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کا اہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یوم ذیا بیطس ہر برس دنیا بھر میں 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیپٹ کے سکریٹری غزال مہدی نے کہا کہ “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت قائم کیے گئے ” شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر”نے  گزشتہ تین برسوں میں 3500 سے  زائد افراد کو مفت  جانچ اور کاؤنسلنگ کی خدمات فراہم کی ہیں جب کہ 600 سے زائد مریض اس جانچ سینٹر کے معرفت  کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے مفت علاج اور ادویات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ہیپٹ نے 55 نوجوان طلباء کو میڈیکل ٹریننگ دے کر ہیلتھ والنٹیر بنایا ہے جو نہ صرف جانچ سینٹر بلکہ مختلف میونسپل وارڈوں میں میڈیکل جانچ کیمپوں میں اپنی بے لوث خدمات پیش کررہے ہیں۔

غزال مہدی نے ملک میں بڑھتی ہوئی شوگر کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا  کہ ہندوستان میں 23 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ افراد شوگر کے مریض ہیں اور 2019 سے 2023 کے دوران شوگر کے مریضوں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بیحد تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شوگر ایک مہلک، خاموش اور مسلسل بڑھنے والی بیماری ہےلیکن جلد اور باقاعدگی سے جانچ، مناسب خوراک اور ہلکی ورزش کے ذریعہ  اس پر قابو پا یاجا سکتا ہے۔

ریلی سے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل ببیتا رانی، نہٹور ڈگری کالج کے پرنسپل سنجیو گوڑ اور ای رکشہ یونین کے سرپرست کامریڈ غلام صابر نے  بھی خطاب کیا۔ مقررین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی شوگر اور بلڈ پریشر کی سطح کو جلد از جلد اور باقاعدگی سے چیک کرائیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔

ریلی کی نظامت “صحت مند نہٹور ” کے شریک کنوینر میجر چرن سنگھ شرما اور سینئر ہیلتھ کارکن اطاعت حسین نے کی۔ نہٹور کے 12 بڑے تعلیمی اداروں کے منتخب طلبہ، پرنسپل، اساتذہ، ہیپٹ ہیلتھ والنٹیر اور “صحت مند نہٹور” مہم سے وابستہ مختلف پیشوں کے نمائندوں نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی میں بلرام کنور سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، ایچ ایم آئی  انٹر کالج، جین ودیا مندر انٹر کالج، ایم کے ڈى اگرم سینئر سیکنڈری اسکول، مسلم فنڈ گرلز انٹر کالج، نہٹور ڈگری (پی جی) کالج، آکسفورڈ پبلک سینئر سیکنڈری اسکول، راجیشوری ماڈرن پبلک انٹر کالج، ایس این ایس ایم انٹر کالج ، سائی ملینیم سینئر سیکنڈری اسکول  اور وی کے انٹرنیشنل اسکول کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ریلی کے اختتام پر، انکور جین نے “صحت مند نہٹور” مہم کی جانب سے  تمام شرکاء، اساتذہ، طلباء اور ہیلتھ والنٹیروں کا شکریہ ادا کیا اور شوگر کے تئیں عوامی بیداری مہم کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related posts

مولانا کلب صادق ایوارڈز کی تقسیم۔

qaumikhabrein

پاکستان۔۔انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کو کلعدم قرار دے دیا گیا۔

qaumikhabrein

آرمی کی جانب سے طلبا کے لئے پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment