qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس چن میں ملا۔

انسان کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق

چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو کے اثرات پائے گئے ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص جیانگسو کے شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے جسے بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی کو اس شخص کے H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

چین میں مرغیوں کو تلف کیا جارہا ہے

خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک دنیاوی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔

Related posts

امروہا میں بیسواں جشن علی اکبر علیہ السلام

qaumikhabrein

دو ہزار سے زیادہ فلسطینی بچے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

qaumikhabrein

شہیدان خدمت کو  منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment