qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی فوجی،مشقوں میں شامل ہونے سے کترا رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں فوجی، فوجی مشقوں سے دامن بچارہے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کرنے والے فوجیوں کی نافرمانی کی خبر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع گوش عتصیون میں اسرائیلی فوج کی ایمرجنسی مشقوں میں شرکت کرنے سے 120 فوجیوں نے منع کر دیا۔

صیہونی ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ فوجیوں کی یہ یونٹ، پیراشوٹ یونٹ ہے اور اس نے اب تک جنوبی بیت المقدس کے علاقوں اور مغربی کنارے کے بیت لحم اور جبل الخلیل میں متعدد آپریشنز اور فوجی مشقیں میں شرکت کی ہے۔
عرب – 48 نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سنيجر کی شام درجنوں فوجی چھٹیاں بتانے کے لئے چھاونیوں سے نکلنے والے تھے کہ چھاونی نے کمانڈر نے انہیں ایمرجنسی فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے روک لیا لیکن ریزرو فوجیوں نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر 120 ریزرو فوجیوں کو چھٹی پر بھیجنے پر مجبور ہوگئے اور آدھے فوجیوں کے ساتھ فوجی مشقیں منعقد کیں۔

Related posts

آفتاب مرثیہ خوانی غروب ہو گیا۔ حیدر نواب جعفری کا انتقال

qaumikhabrein

امروہا کے کامل نقوی کی پہچان ڈرون ایکسپرٹ کے طور پر ہے۔

qaumikhabrein

ایران کے  حملے سے اسرائل کو بھاری نقصان جھیلنا پڑا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment