qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مسلم خواتین کی بولی لگانے والے سلی ڈیل ایپ کے خلاف اورنگ آباد میں ایف آئی آر درج۔

مسلم خواتین کی سوشل میڈیا پر بولی لگانے والے فحش ایپ بلی بائی اور سلی ڈیل کا معاملہ پورے ملک میں گرمایا ہوا ہے ۔لیکن اس معاملے میں چھ مہینے پہلے ہی اورنگ آباد شہر کی ایڈوکیٹ اسما شیخْ نے قومی خواتین کمیشن سے شکایت کی تھی ۔ اس شکایت کا نتیجہ یہ ہوا کہ قومی کمیشن کی ہدایت پر اورنگ آباد کے چھاونی پولیس اسٹیشن میں باضابطہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ ایڈوکیٹ اسما شیخ کا کہنا ہیکہ فحش ایپ کے ذریعے مسلم پروفیشنل خواتین کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی نیلامی کی گئی ۔یہ حرکت کسی بھی مہذب سماج کے لیے کسی کلنک سے کم نہیں ۔ المیہ یہ ہیکہ ایسے فحش ایپ کی پذیرائی بھی کی جارہی ہے.

اسما شیخ نےاورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اورنگ آباد پولیس کی ستائش کی لیکن قومی خواتین کمیشن اور مرکزی وزارت میں شامل خواتین کی خاموشی پر زبردست نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا ہیکہ یہ صرف مسلم خواتین کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کی تمام خواتین کی عزت وآبرو سے جڑا معاملہ ہے کوئی بھی خاتون ان شرپسندوں اور ہوس پرستوں کا نشانہ بن سکتی ہے۔ ایڈوکیٹ اسما شیخ نے الزام عائد کیا کہ اجیت بھارتی نامی ٹوئیٹر اکاونٹ سے سلی ڈیل ایپ کی حمایت کی گئی اور لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی گئ۔انھوں نے ڈو پولیٹکس کے کو فاؤنڈر اجیت بھارتی، نیجی سچدیو کےخلاف شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے.

اسما شیخ کا کہنا ہیکہ بلی بائی ایپ کے معاملے میں مہاراشٹر پولیس نے جس تیزی سے کارروائی کی ہے اسی طرز پر سلی ڈیل کے سلسلے میں بھی کاروائی ضروری ہے ، تاکہ ایک مخصوص طبقے کی خواتین کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔ اسما شیخ کے مطابق سلی ڈیل کے معاملے میں پولیس یا سائبر کرائم اس کی تہہ تک نہیں پہنچ پائی ہے ۔ اسما شیخ نے قومی سطح پر اس پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا ۔ بلی بائی ایپ کے ملزمین کی دھر پکڑ کا سلسلہ جاری ہے لیکن سلی ڈیل کے معاملے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے.

اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نکھل گپتا کا کہنا ہیکہ ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا۔

Related posts

مجرم بے لگام،انتظامیہ ناکام۔ یو پی کا برا حال۔

qaumikhabrein

عزاداری کو عبادتوں کی قبولیت کا وسیلہ بنایا جائے: مولانا سید محمود رضوی

qaumikhabrein

بی جے پی کے لیے ہندوتو کا ایجنڈہ۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment