qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فٹبال لیجنڈ کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا

ڈچ فٹ بال لیجنڈ کلیرنس سیڈورف نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے، یہ بات 45 سالہ کلیرنس سیڈورف نے جمعہ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کر کے بتائی۔

سیڈورف نے لکھا: “میرے مسلم خاندان میں شامل ہونے کی خوشی میں تمام اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔ میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ (ایرانی نژاد) کے ساتھ دین اسلام میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، جنہوں نے مجھے اسلام کے معنی اور مفہوم سکھایا اور میری مدد کی۔ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور اپنا یہی نام برقرار رکھوں گا جیسا کہ میرے والدین نے رکھا تھا، کلیرنس سیڈورف! میں دنیا میں ہر ایک کو اپنی طرف سے محبت بھرا پیغام بھیج رہا ہوں۔”

کلیرنس سیڈورف نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایجیکس، ریئل میڈرڈ، انٹر میلان اور اے سی میلان سمیت کئی بڑے کلبوں کے لیے کھیلا۔

Related posts

مولا علی کے یوم ولادت  پر مسرت کی لہر

qaumikhabrein

مسلمانوں کو پنکچر والا بتانے والوں کے منھ پر طمانچہ

qaumikhabrein

طالبان نے افغانستان میں امریکی ڈالر کے استعمال پر لگائی پابندی

qaumikhabrein

Leave a Comment