qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اٹلی کے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پر مظاہرے میں عوام نےنیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا ئے۔ اسی طرح اطالوی عوام نے یوکرین کو اسلحے نہ بھیجنے اور اس ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ روم میں ہوئے ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔
اٹلی کی حکومت نے کچھ دن قبل یوکرین کو اسلحوں کی تیسری کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی کے عوام نے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے یوکرین کو اسلحے بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی۔
مظاہروں میں ایسے لوگ بھی تھے جو نیٹو کی کرتوتوں کے خلاف درج نعروں کے پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔ بہت سے مظاہرین نے سویڈن اور فنلینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بھی تنقید کی۔
سویڈن اور فنلینڈ نے ابھی حال میں نیٹو میں اپنی رکنیت کے لئے باضابطہ طور پر درخواست کا اعلان کیا، جس پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں نے سویڈن اور فنلینڈ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔
اس سے پہلے کے مظاہروں میں بھی اطالوی عوام اپنے ملک سے نیٹو سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Related posts

غفراں مآب نےہندستان میں شیعوں کوتشخص عطا کیا۔

qaumikhabrein

آئی ایم اے نے رام دیو کو سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی دی دھمکی۔ وزیر اعظم سے بھی رام دیو کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی۔

qaumikhabrein

ممبئی کے ڈونگری میں شہیدان کربلا سے منسوب گیٹ تعمیر

qaumikhabrein

Leave a Comment