qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد کے آزاد کالج میں سائنس نمائش ۔۔

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور ایمیسٹو کے اشتراک سے کالج کے کیمپس میں سائنس نمائش کا انعقاد کی گیا۔ اس نمائش میں شہر کے 35 اردو میڈیم اسکولوں کے تقریباً دیڑھ سو طلبا وطالبات نے شرکت کی اور سائنسی الات، حیوانات، نباتات کا مشاہدہ کیا.

اس موقع پر ماہرین اساتذہ نے طلبا کی معلومات میں بیش بہا اضافہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے . سائنس نمائش میں طلبا نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا. طلبا کا کہنا تھا کہ جن اشیا کو وہ کتابوں میں تصویروں کی شکل میں دیکھتے تھے ، آج ان کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

اس نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی علوم کے تئیں رغبت پیدا کرنا اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے ۔

Related posts

میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری

qaumikhabrein

ایران میں سابق وزیر دفاع کو جاسوسی کے جرم یں پھانسی دیدی گئی

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات؛ 4 ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

qaumikhabrein

Leave a Comment