qaumikhabrein
Image default
قومی و عالمی خبریں

سعودی عرب نے سی آئی اے کی رپورٹ کو مسترد کردیا

ادھر سعودی عرب نے امتریکی خفیہ ایجنسیوں کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہیکہ سی آئی کی رپورٹ ناقص خبروں اور نتایج پر مبنی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی رپورٹ امریکی دفتر برائے ڈائیرکٹر نیشنل انٹیلیجنس کو پیش کی گئی۔ اس میں تصدیق کی گئی ہیکہ امریکی خفیہ ایجنسیاں اس نتیجے پر پہونچی ہیں کہ محمد بن سلمان نےصحافی عدنان خاشگجی کو ترکی کے استنبول میں پکڑنے یا قتل کرنے کے آپریشن کو منظوری دی تھی۔استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں خاشگجی کو قتل کیا گیا تھا جنکی لاش آج تک دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ یہ سخت مکروہ جرم اور سعودی عرب کے قوانین اور اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سعودی بیان کے مطابق وہ جرم کچھ افراد کے گروپ کے ذریعے انجام دیا گیا تھا جو کچھ اداروں سے وابستہ تھے۔ تمام متعلقہ افراد کو ماخوذ کیا جا چکا ہے عدالتیں انہیں سزا دے چکی ہیں۔ اور ان سزاؤں کا خاشگجی کے اہل خانہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

Related posts

سڑک پر سفید پینٹ کیا گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ سعودیہ میں تجربہ

qaumikhabrein

امام حسین کا سر مبارک مصر میں دفن ہے۔مصر کے سابق مفتی کا دعویٰ

qaumikhabrein

ایران۔ امام زادے کے روضے کے حملہ آوروں کے شناختی دستاویزات اور تصاویر شائع

qaumikhabrein

Leave a Comment