qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خامنہ ای کی جانب سے خمینی کووڈ سنٹر کو سات آکسیجن کنسنٹریٹر کا ہدیہ۔

کرناٹک کےعلی پور میں انجمنِ جعفریہ کے زیرِ اہتمام الحاج ہاشم رضا صدرِ انجمن کی صدارت میں امام خمینی کووڈ سنٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نمائندۂ آیت اللہ خامنہ ای آیت اللہ مہدی مہدی پور کا شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے امام خمینی کووڈ سنٹر کو سات آکسیجن کنسنٹریٹر ہدیہ کئے جن کی وجہ سے مریضوں کو کافی مدد ملی۔ مولانا سید علی باقر مشیر امام خمینی اسپتال نے کہا کہ ہم اللہ پاک کی بارگاہ میں جتنے بھی شکر کے سجدے بجا لائیں تو کم ہے کہ اس نے ہر نعمت سے ہم کو نوازا ہے اگر ہوا جیسی نعمت بند ہوجائے تو دنیا ختم ہوجائے گی۔ اللہ پاک کی ہر نعمت عظیم ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ڈاکٹر سرباز حسین نے کہا کہ ہم کو سہولیات کی وجہ سے کام کرنے میں آسانی ہورہی ہے اور ہم کو خدمت کی وجہ سے دلی سکون مل رہا ہے سابق سکریٹری انجمن حسنین رضا نے کہا کہ ہر کام بڑی ذمہ داری کے ساتھ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں اطمینان ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسرار حسین انجمن کے پی آر وہ محمد جعفر رکن محمد ابراھیم تفسیر علی سجادیہ کمیٹی کے صدر غیور رضا معتمد گلزار رضا رکن مصطفےٰ حسین اور دیگر موجود تھے۔(رپورٹ ناطق علی پوری،علی پور کرناٹک)

Related posts

مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کررہے ہیں یہودی

qaumikhabrein

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کی پہلی سالگرہ

qaumikhabrein

بندروں نے انتقام میں کتوں کے 250 بچوں کو قتل کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment