
دہلی کے سروج سوپر اسپیشیلٹی اسپتال کے لگ بھگ 80 صحت کارکنان کورونا مریض بن چکے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ڈاکٹر اے کے راوت نے کورونا سے بچنے کی ویکسین بھی لی تھی۔ این ڈی ٹی وی نےاسپتال کے سی ایم او کے حوالے سے بتایا ہیکہ اپریل سے مئی تک اسپتال کے لگ بھگ اسی صحت کارکنان کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آچکی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹر راوت کی موت سنیچر کو ہوئی تھی۔ دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستروں کی قلت ہے۔ گزشتہ ہفتے کچھ نجی اسپتالوں نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور آکسیجن کی کمی اور مریضوں کے علاج کے دوران ہونے والی دقتوں کا ذکر کیا تھا۔
