
رسول اللہ کی شان میں گستاخانہ جملے استعمال کرنے کے معاملے میں غازی آباد ڈاسنہ کے ایک مندر کے مہنت یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف پولیس بے ایف آئی آر درج کی رسول اللہ کی شان میں مہنت کے جملوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مہنت یتی نرسمہانند کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ رسول الللہ کی شان میں قابل اعتراض جملے بازی کرتا سنائی دے رہا ہے۔ یہ مہنت ڈاسنا کے اسی مندر سے تعلق رکھتا ہے جہاں پانی پینے کے جرم میں ایک مسلم لڑکے کی بری طرح پٹائی کی گئی تھی۔ مہنت نے مسلم لڑکی کی پٹائی کی حمایت کی تھی۔مہنت نے اس واقعہ پر کہا تھا کہ اسے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
