qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عازمین حج کو سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج کے سلسلے میں نئے پوٹوکول کی سفارشات پیش کی ہیں۔ ان سفارشات میں ایک اہم سفارش یہ ہیکہ عازمین حج کو اپنے ملک میں سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال حجاج کرام کی تعداد 60ہزار تک محدود رکھی ہے جبکہ عازمین حج کیلئے عمر کی حد 18 سے 60 سال مقرر کی گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ حج درخواست گزار کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ ہرقسم کی پیچیدہ بیماری سے پاک ہے، ڈائیلیسزیا گزشتہ 6 ماہ میں کسی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل نہ ہونےکا سرٹیفکیٹ اسے پیش کرنا ہوگا۔

تصویر بشکریہ سیاست روزنامہ

۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج درخواست گزارکو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ عازمین کو اپنے ملک میں سعودی حکومت کی جانب سے منظورشدہ ویکسین لگوانا ہوگی جبکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سعودی عرب پہنچنے سے 14 روز پہلے لگ چکی ہو۔

Related posts

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو اسما شیخ چنوتی دیں گے۔

qaumikhabrein

DIPCOVAN کٹ بتائے گی جسم میں کورونا سے لڑنے کی کتنی طاقت ہے۔

qaumikhabrein

اسرائل کا اصل مقصد ایران کو نقصان پہونچانا۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دل کی بات زبان پر آگئی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment