qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

چھوٹی بچت اور پی پی ایف پر شرح سود گھٹانے کا فیصلہ واپس۔

فائل فوٹو

چھوٹی بچت اسکیموں اور پی پی ایف پر ملنے وال شرح سود کو کم کرنے کے فیصلے کو رات بھر میں واپس لے لیا گیا ہے

بزرگوں کے لئے مخصوص بچت اسکیموں پر ملنے والا فائدہ بھی کمکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔ آیئے ذرا تفصیل سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آج یعنی یکم اپریل سےملک کے محنت کش طبقے، متوسط طبقے اور بزرگوں کو حکومت کے تازہ فیصلوں سے کس طرح نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ چھوٹی بچت اسکیموں پر گاہک کو ملنے والا سود چار فیصد سے گھٹا کر ساڑھے تین فیصد سالانہ کردیا گیا تھا۔ نجی کمپنیوں کے ملازمین کو پی پی ایف پر سالانہ 7.1 فیصد سود ملتا تھا اسے گھٹا کر 6.4 فیصد سالانہ کردیا گیا تھا۔

بزرگ شہریوں کے لئے مخصوص بچت اسکیموں پر ملنے والا سود 7.4 فیصد سے گھٹا کر 6.5 فیصد کوارٹرلی کردیا گیا تھا۔پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس سلنڈر سمیت ضروری اشیا کی مہنگائی کی مار بھی سماج کے اسی طبقے پر پڑتی ہے۔ خاص بات یہ ہیکہ سماج کے متوسط طبقے کو مالی نقصٓن سے دوچار کرنے والے حکومت کے ان فیصلوں کی خبر اہم میڈیا اداروں کے نیوز بلیٹن سے غائب رہی۔

Related posts

روس کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے معطل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

اترا کھنڈ بی جے پی صدر کو گارڈ آف آنر کیوں دیا گیا گارڈ آف آنر؟

qaumikhabrein

عراقی فٹبال کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں بلند کیا قرآن

qaumikhabrein

Leave a Comment