qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

افغانستان۔ دہشت گردانہ حملے میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام کرنے والے ہلاک۔ طالبان کا ملوث ہونے سے انکار۔

افغانستان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والی غیر ملکی این جی او کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے تنظیم کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ نے حملے کا الزام طالبان پر لگایا ہے تاہم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ مقامی طالبان تو حملہ آوروں کیخلاف ان کی مدد کو آئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق افغان صوبے بغلان میں بارودی سرنگیں ہٹانے والی برطانوی این جی او ’ہالو ٹرسٹ‘ کے ملازمیں کو کمپاؤنڈ میں نشانہ بنایا گیا جب وہ قریبی کھیت سے بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام کرکے واپس لوٹ کر اپنے کمروں میں آرام کررہے تھے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم طالبان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنا دفاع نہ کر سکنے والوں کو حملے کو بربریت سمجھتے ہیں، ہمارے این جی اوز کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں اور ہمارے مجاہدین کبھی ایسے بے رحمانہ حملے نہیں کریں گے۔حملہ آوروں نے خاص طور پر ہزارہ نسل سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو نشانہ بنایا۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کا اعتراف کیا

qaumikhabrein

دار العلوم دیوبند کا تعلیمی سیشن29شوال سے ۔ نئے داخلے نا کرنے کا فیصلہ

qaumikhabrein

ملعون ابن ملجم مرادی کا قبیلہ یمن میں آج بھی موجود ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment