qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایم آئی ایم۔ دہلی اور یو پی کے چناؤ میں حصہ لےگی۔ کیجری وال اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ۔ امتیاز جلیل۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی اور اترپردیش کے اسمبلی چناؤ میں حصہ لے گی ۔ یہ اعلان ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کیا ہے۔اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز جلیل کا کہناتھا اترپردیش اور دہلی میں ایم آئی ایم کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے ، جس طرح وزیراعلی یوگی حیدرآباد کے میونسپل چناؤ میں آئے تھے ، اب ان کے گڑھ میں ایم آئی ایم اترے گی، ایم پی جلیل نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی پارٹی کتنے امیدواروں کو چناؤ میں اتارے گی تاہم یہ ضرور کہا کہ پوری طاقت سے یو پی چناؤ لڑا جائیگا۔

امتیاز جلیل نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال اور وزیر اعظم مودی کو ایک ہی سکے کے دو پہلو بتایا۔ جلیل نے کہا کہ دہلی کے فسادات اور کورونا وبا کے دوران کیجری وال کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔ تیسرے محاذ کی تشکیل کے معاملے پر امتیاز جلیل نے کہا کہ مسلمانوں کو نظر انداز کرکے کوئی بھی سیاسی محاذ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

Related posts

امروہا۔۔عابدی پلے وےا سکول میں یوم جمہوریہ کا جشن

qaumikhabrein

خلدآباد میں زر زری زر بخش کی عرس تقریبات کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی تازہ لہر کے لئے چناؤ کمیشن کو دوشی مانا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment