
اب تک تو الیکشن کے دوران خواتین کے لئے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے جاتے تھے جنہیں pink booth کہا جاتا ہے۔ ان بوتھوں پر تمام عملہ خواتین پر ہی مشتمل ہوتا ہے لیکن اب کورونا ٹیکا کاری کے لئے بھی ان خصوصی بوتھوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جہاں ویکسی نیشن کرنے والی بھی خواتین ہوتی ہیں اور ویکسی نیشن کرانے والی بھی خواتین ہی ہوتی ہیں۔ تاکہ خواتین خود کو محفوظ سمجھ سکیں اور انہیں کسی قسم کی غیریت کا احساس نہ ہو۔ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے خواتین کے لئے خصوصی بوتھ کا انعقاد کیا گیا۔

اسکا افتتاح ڈپٹی کمشنر اندو کنول چھب نے کیا۔ ہیلتھ ورکروں کا کہنا ہیکہ خواتین یہاں آکر خوشی محسوس کرتی ہیں کہ انکے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ خواتین کو یہاں بھیڑ بھاڑ کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا اور یہاں اطمینان محسوس کرتی ہیں۔
