
گیارہ روزہ حالیہ جنگ میں منھ کی کھانے کے بعد اسرائیلی پولیس اور سلامتی اہلکار بری طرح جھلائے ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکڑوں فلسطینی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ گرفتاریوں میں تیزی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی سلامتی دستوں نے فلسطینیوں کے دمشق گیٹ تک پہونچنے پر پابندی لگا دی۔ شیخ جراح علاقے میں فلسطینیوں کا دھرنا،مسجد اقصیٰ میں سلامتی دستوں کی کاروائی، اسرائیلی باشندوں کے ذریعے فلسطینیوں پر حملوں اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد یروشلم اور مقبوضہ علاقوں سےاب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

مشرقی یروشلم میں بیشتر فلسطینیوں کو سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف مواد پوسٹ کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں کم عمر فلسطینی بھی شامل ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب روزانہ 70 سے 120 افرا گرفتار کئے جارہے تھے۔ کچھ گرفتار شدگان اسی رات رہا کر دئے گئے یا عدالت میں پیشی کے چوبیس گھنٹوں کے اندر انکی رہائی154 ڈالرسے 1,540 ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد ممکن ہوتی ہے۔بشکریہ الجزیرہ
