
بڈگام کے دھار منہ میں مالموہ ماگام سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ گاڑی ڈرائیور علی محمد کی لاش انووا گاڑی میں ملی ۔علی محمد کی لاش جوں ہی اپنے آبائی گھرمالموہ پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔لاش کو مقامی لوگوں نے احتجاجی جلوس کی صورت میں ماگام پہنچایا۔ ۔ انہوں نے ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

۔ماگام میں تحصیلدار ماگام اور ایس ڈی پی او ماگام نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس معاملے کی تحقیقات بہت جلد پائہ تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔ دھار منہ میں اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے جس سے لگ رہاہے کہ علی محمد کو قتل کیاگیاہے۔علی محمد پیشہ سے گاڑی ڈرائیور تھے وہ انوواگاڑی ہی چلاتے تھے جس میں ان کی لاش ملی۔

ادھر دھار منہ میں پولیس نے لاش کو پہلے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیا۔جس کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیاگیا۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
رپوٹ:- حرہ فیضان۔کشمیر

