qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عمران کی قلا بازی۔ہندستان سے چینی اور کپاس امپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ۔

فائل فوٹو

پاکستانی وزیر اعظم عمران خاں نے ہندستان سے چینی اور کپاس امپورٹ کرنے کے معاملے پر ایک روز میں ہی قلابازی کھا لی ہے۔ پاکستان کی ایکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے چینی اور کپاس کی ہندستان کو امپورٹ پر لگی پابندی کو ہٹانے کی سفارش کی تھی لیکن عمران کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ای سی سی کی سفارش کو مسترد کردیا گیا۔

پاکستانی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایت کی کہ پاکستان موجودہ حالات میں ہندستان سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے اجلاس میں ہندستان کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے اور ہندستانی کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک ب ہندستان سے تجارت نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کا اصولی مؤقف ہےکہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر ہندستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو گی۔

Related posts

رثائی ادب کا بڑا نقصان۔شمیم امرہوی کا انتقال۔

qaumikhabrein

شاعرجمشید کمال کی ‘پرواز’ کی رسم رونمائی۔

qaumikhabrein

اسرائلی کھجوروں سے روزہ افطار نہ کریں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment