qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

پکڑا گیا میہول چوکسی۔ ہندستان لانے کی تیاری۔

کیوبا بھاگنے کی کوشش کے دوران ڈومینیکا میں ہوا گرفتار

پنجاب نیشنل بینک کو 13,500 کروڑ کا چونا لگانے والا کاروباری میہول چوکسی ڈومینیکا میں پکڑا گیا وہ کیوبا فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ میہول نے اینٹی گوا کی شہریت لے رکھی ہے۔ اینٹی گو اور بار بڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنے نے ڈومینیکا حکام سے کہا ہیکہ چوکسی کو اینٹی گوا لانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے ہندستانی حکام کے حوالے کردیا جائے۔ میہول چوکسی نے 2017 میں اینٹی گوا کی شہریت لی تھی۔ گھوٹالہ کرنے کے بعد وہ ہندستان سے فرار ہونے کے بعد سے 2018 سے اینٹی گوا میں رہ رہا ہے۔ حال ہی میں ہیرا کاروباری یہول چوکسی اینٹی گوا سے بھاگ گیا تھا۔ اسکے خلاف انٹر پول نے ییلو نوٹس جاری کیا تھا۔ چوکسی اور اسکے بھتیجے نیرو مودی نے پنجاب نیشنل بینک سے 13,500 کروڑ کا غبن کیا۔ نیرو مودی اس وقت لندن کی ایک جیل میں بند ہے۔ وہ ہندستان کی حوالگی کے خلاف کیس لڑ رہا ہے۔ ہندستان میں دونوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کررہی ہے۔

Related posts

آغا حشر کشمیری کو ہندستان کا شیکسپئر کہا جاتا ہے

qaumikhabrein

گورنر عارف خاں کے ہاتھوں ڈاکٹر مہتاب کی کتاب کا اجرا

qaumikhabrein

غزہ کے اسپتالوں میں صہیونی بربریت۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment