
آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقیقین کی تحقیق کے مطابق آسٹرا زینیکا ویکسین کی دوسری خوراک جتنی زیادہ دیر سے لی جاتی ہے اسکا اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ویکسین لینے والے کے بدن کا مدافعتی نظام زیادہ مستحکم ہوجاتا ہے۔ محقیقین اس نتیجے پر بھی پہونچے کہ آسٹرا زینیکا کی تیسری ڈوز مدافعتی نظام کو بہت زیادہ مضبوط بنادیتی ہے۔ آسٹرا زنیکا ہندستان میں کووی شیلڈ کے نام سے دستیاب ہے۔

یہ تحقیق اس لحاظ سے اہم ہیکہ ہندستان سمیت متعدد ملکوں نے کووی شیلڈ کی کم سپلائی کو دیکھتے ہوئے دوسری خوراک لینے کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ٓآکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز کا کہنا ہیکہ آسٹرا زینیکا وکسین کی دوسری ڈوز جتنی زیادہ تاخیر سے لگوائی جائے گی۔ لینے والے کے بدن میں اتنے ہی زیادہ اینٹی باڈیز تیار ہونگے۔ 8-12 ہفتوں کے وقفے سے ویکسین لینے سے 923 اینٹی باڈیزتیار ہوتے ہیں۔15-25 ہفتوں کے قفےسے دوسری ڈوز لینے سے 1,860 اینٹی باڈیز تیار ہوتے ہیں اور 44-45 ہفتوں کے وقفے سے آسٹرا زینیکا کی دوسری ڈوز لینے سے انسان کے بدن میں 3,738 اینٹی باڈیز تیار ہوتے ہیں۔

