
امروہا میں کراماتی بزرگ سید حسین شرف الدین شاہ ولایت کے عرس کے موقع پر ایک طرحی محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔محلہ مجاپوتا میں ماسٹر نزر عباس کے مکان پر منعقد ہونے والی اس محفل کے لئے دو مصرعے تجویز کئے گئے تھے۔، ہر لفظ میں قرآں کے محمد کی ثنا ہے، اور، شرف اس شہر کا شاہ ولایت،۔ محفل کی صدات مولانا شہوار حسین نقوی نے کی۔

مہمان خصوصی کے طور پر مولانا کوثر مجتبیٰ شریک تھے۔ اسٹیج پر واحد امروہوی، فن امروہوی،نوشہ امروہوی، ناشر نقوی اور جمشید کمال موجود تھے۔ جن شعرا نےنعت اور منقبت کے نزرانے پیش کئے ان میں واحد امروہوی، نوشہ امروہوی، ناشر نقوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، حسن امام، لیاقت امروہوی،مبارک امروہوی،جمشید کمال،وسیم امروہوی، جمال عباس فہمی، بھون کمار شرما،،وسیم حیدر وفا،شاندار مجتبیٰ،تاجدار مجتبیٰ،

محسن علی، اشرف فراز،،شاداب امروہوی، فرقان امروہوی،قیصر مجتبیٰ، ہمایوں حیدر،عارف حسین ناظم، تاجدار ناظم،، نوازش مرتضیٰ، سرفراز ابن غمگین، عابد عباس کوکب، اقتدار حسین شہپر، شجاع عباس، غفران راحل،ابوذر امروہوی،شوذب مجتبیٰ شوذب اورغدیر علی شامل ہیں.

محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔شاہ ولایت کا عرس اکیس رجب کو منایا جاتا ہے۔ شاہ ولایت کا سلسلہ نسب امامیہ فرقہ کے دسویں امام امام علی نقی سے جا کر ملتا ہے۔ امروہا کی نقوی سادات شاہ ولایت ہی کی اولاد ہے۔ شاہ ولایت کی زندہ کرامت یہ ہیکہ انکے مزار کے احاطے میں سانپ ڈستا نہیں ہے اور بچھو ڈنک نہیں مارتا ہے۔

