qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غم و رنج کے سائے میں عید الفطر

شعیہ مسلمانوں نے اس برس عید الفطر تو منائی لیکن  رنج و الم کے سائے میں منائی۔امروہا میں بھی مومنین نے  فطرہ ادا کیا اور نماز  پڑھی لیکن نہ ایک دوسرے کے گلے لگ کر مبارکباد دی اور نہ بیشتر گھروں میں عید الفطر کی شناخت سیوئیاں بنائی گئیں۔ وجہ پوری دنیا کو معلوم ہے۔ وہ قوم بھلا عید کی خوشیاں کیسے منا سکتی ہے جسکے مذہبی رہنما اور اسکے اہل خانہ کو  بذدلانہ طور سے حملہ کرکے شہید کردیا  گیا ہو۔جی  ہاں یہ خونی داستان ہے ایران کے خلاف چھیڑی  گئی نا جائز اور غیر قانونی جنگ کی۔

پوری دنیا میں   پھیلے شیعہ فرقے کے مرد و زن اور بچے  مرجع تقلید اور ایران کے رہنمائے اعلیٰ سید علی خامنہ ای انکے داماد، بیٹی  اور نواسی  کی مظلومانہ شہادت کے غم سے نڈھال ہیں۔ اٹھائس فروری کو امریکہ اور اسرائل کے ناپاک گٹھ جوڑ نے  تہران کے گھنی آبادی والے علاقوں پر تا بڑ توڑ بھیانک حملے کئے۔ سب سے پہلے لڑکیوں کے ایک اسکول پر بم برسائے گئے جس میں ایک سو ساٹھ طالبات شہید ہو گئیں۔ شہید ہونے والی طالبات کی عمریں چھ برس  سے لیکر بارہ برس کے درمیان تھی۔اسکے بعد رہنمائے اعلیٰ خامنہ ای کے دفتر اور گھر کو  نشانہ بنایا گیا۔انکے ساتھ انکے اہل خانہ اور متعدد اعلیٰ فوجی اور سول حکام بھی شہید ہوئے۔

اس  عظیم غم سے نڈھال شعیوں نے  عید کی نماز تو ادا کی لیکن بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ نماز کے بعد علما نے اپنے خطبات میں ایران  پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت کی اسکے ساتھ  شیطانی طاقتوں کی شکست کی دعائیں کی گئیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اپنے وطن سمیت پوری دنیا میں امن و امان کے قیام کی دعا بھی کی گئی۔

Related posts

امروہا میں ‘اردو مرثیہ کے پانچ سو سال’ کتاب کی رسم اجرا

qaumikhabrein

پھر ایک مسلمان ،کو ہندو شر پسندوں نے ظلم کا نشانہ بنایا

qaumikhabrein

یوم قدس ۔پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج

qaumikhabrein

Leave a Comment