qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فیس بک استعمال کرنے پر ملازمہ سےتھپڑ کھاتا ہے منیش۔

فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل استعمال کی عادت سے کئی لوگ جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے ہیں لیکن منیش سیٹھی نامی نوجوان نے اس کا حیران کن حل نکالا ہے۔
سان فرانسکو سے تعلق رکھنے والے بلاگر منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ہے جس کا کام انھیں فیس بک استعمال کرتا دیکھ کر تھپڑ مارنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون کو ملازمت پر رکھنے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا جس کے بعد کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ 8 ڈالر معاوضہ کی پیشکش کرتے ہوئے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔

منیش کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کے کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔ فیس بک استعمال پر تھپڑ کھانے والےمنیش سیٹھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔۔ ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)

Related posts

مدد کے نام پر بھی فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا

qaumikhabrein

لکشدیپ کے ایڈ منسڑیٹر پرفل پٹیل کے خلاف بڑھ رہا ہے احتجاج۔

qaumikhabrein

مولا علی کے یوم ولادت  پر مسرت کی لہر

qaumikhabrein

Leave a Comment