qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ملبے کے درمیان  نماز و روزہ۔۔ صبر و استقامت کی زندہ مثال

 تباہ شدہ غزہ کے مسلمانوں کے صبر و استقامت کی داد دینا پڑےگی۔ اس برس رمضان غزہ والوں کے لئے بالکل نئے انداز میں آیا ہے۔  اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہ کوئی عمارت صحیح و سالم  بچی ہے اور نہ کوئی مسجد۔ تباہ شدہ مسجد کے  ملبے کے درماین نماز اور تراویح ہو رہی ہے۔ اور اسرائلی حملوں میں  برباد گھروں کے ملبے پر لوگ روزہ افطار کرکے اللہ کی رضا میں راضی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ پورے غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبےپر نماز اور افطاری کے مناظر جا بجا نطر آتے ہیں۔

شمالی غزہ کے بیت لاحیہ میں رمضان کا افطار تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان کیا گیا۔ یہ کوئی عام افطار نہیں تھا، بلکہ صبر، حوصلے اور ایمان کی ایک روشن دلیل تھی! جہاں کبھی گھر تھے، جہاں بچوں کی ہنسی گونجتی تھی، آج وہاں کھنڈر ہیں، مگر دلوں میں ایمان کی روشنی اب بھی قائم ہے۔

ظلم کی آگ نے ان کے گھروں کو جلا دیا، مگر ان کے یقین کو متزلزل نہ کر سکی۔ وہی اذان، وہی روزہ، وہی افطار، بس منظر بدل گیا ہے—اب چھت کے بجائے کھلا آسمان ہے، دیواروں کے بجائے ملبے کے ڈھیر ہیں، مگر اللہ پر بھروسہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔

عرب حکمروں کے ضمیر شاید سو ئےہوئے ہیں، مگر  غزہ کے یہ مناظر ہمیں یاد دلا رہے ہیں کہ اللہ کے بندے آزمائے جا سکتے ہیں، مگر توڑے نہیں جا سکتے۔ رمضان  کے  یہ  روز و شب پکارپکار کر کہہ رہے ہے: “کیا تم اپنے بھائیوں کے لیے دعا بھی نہ کرو گے؟ کیا تم ان کے حق میں آواز بھی نہ اٹھاؤ گے؟”یاد رکھو! یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ اللہ کی مدد قریب ہے، اور مظلوموں کا صبر ایک دن ظالموں کے قلعے زمین بوس کر دے گا!

Related posts

بنگلہ دیش میں نیم فوجی دستے تعینات

qaumikhabrein

امریکہ نے جس پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا طالبان نے اسے وزیر داخلہ بنادیا۔

qaumikhabrein

آسام اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے بعد بی جے پی کی بتی گل۔ رندیپ سرجےوالا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment