
خطیب اہل بیت مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی اور مداح اہل بیت بھونیش کمار شرما بھون امروہی نے آیت اللہ العظمی مجتبیٰ خامنہ کے ہندستان میں وکیل حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الھی سے دہلی میں ملاقات کی اور رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی ۔ مولانا شہوار نےامامیہ ریسرچ سینٹر کی جانب سے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الھی کی خدمت میں تعزیت نامہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شہوار نقوی نے کہا کہ ہم نے ایک عظیم ہمدرد ، شجاع اور بہادر رہبر کھودیا ہے وہ صرف مسلمانوں ہی کے رہبر نہیں بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں کے رہبر تھے۔

مداح اہل بیت بھونیش کمار شرما نے کہا کہ شہید خامنہ ای کی شہادت کا اثر صرف مسلمانوں ہی پر نہیں ہے بلکہ ہندو بھی ان کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔ بھون شرما نےرھبر کی شہادت سے متاثر ہوکر کہی گئی تعزیتی نظم بھی ڈاکٹر حکیم الھی کی خدمت میں پیش کی ۔انہوں نے اپنا نعتیہ اور منقبتی مجموعہ اور امروہا کی عظیم شخصیات پر لکھی اپنی کتاب بھی ڈاکٹر حکیم الھی کو پیش کی۔

ڈاکٹر حکیم الھی نے کہا کہ ہندوستان کی عوام نے جس طرح رہبر معظم سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا اس کے لئے مملکت ایران انکی شکر گزار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید رہبر معظم سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر قوم محبت کرتی ہے ۔ہندو بھائی بھی ہمارے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے تمام شہیدوں کی بلندdrhakeemی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

