qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کے میزائلوں اور ڈرونز سےامریکہ پریشان

جنگ جیسے جیسے  تیز ہوتی جا رہی ہے  ویسے ویسے ایران کی میزائل اور ڈرون ٹیکنالاجی سے امریکہ اور اسرائل کے ہوش اڑتے جا رہے ہیں۔امریکہ کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کو روکنا بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔  ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کے ذخیرے اور انکی تیاری پر آئی لاگت کے حوالے سے اب امریکی حکام بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہیکہ ایران ماہانہ 100 سے زیادہ بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہےجبکہ امریکہ ماہانہ صرف 6 سے 7 انٹرسیپٹر میزائل (جیسے Patriot) تیار کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایران ہزاروں ون وے اٹیک ڈرونز بھی تیار کر رہا ہے۔

اب حالت یہ ہیکہ ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے والے انٹرسیپٹر میزائل امریکہ اور اسرائل کے پاس تیزی کے ساتھ ختم ہوتے جارہے ہیں۔اسکے علاوہ ایک اور اہم پہلو یہ بھی ہیکہ ایران کے میزائل اور ڈرونز  کی تیاری پر جو لاگت آتی ہے وہ  امریکہ کے انٹر سیپٹرز کی تیاری پر آنے والی لاگت سے کئی گنا کم ہے۔ ایک Shahed-136 ڈرون کی لاگت صرف 20,000 ڈالر ہے، جبکہ اسے روکنے کے لیے امریکہ اور اتحادی جوPatriot PAC-3 انٹرسیپٹر استعمال کرتے ہیں ان کی لاگت 4 ملین ڈالر تک ہوتی ہے۔ ایران ماہانہ 500 ڈرونز تیار کرتا ہے اور  وہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی ٹھکانوں پر برسا سکتا ہے۔

میڈیا ادارےبلومبرگ نے اپنی رپورٹس میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔ مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی ایئر فورس بہت کمزورہے۔وہ جہازوں کے کل پرزے حاصل  نہیں کر پاتا ہے۔اس لئے اس نے میزائلوں اور ڈرونز کی ٹکنیک اور تیاری پر خاص توجہ دی۔ جسکا نتیجہ یہ ہیکہ ایران مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا میزائل اور ڈرون اسٹاک رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق:

ایران کے پاس تقریباً 2,500 بیلسٹک میزائل ہیں (اسرائیلی اندازے کے مطابق)۔

ڈرونز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے، جن میں Shahed-136 (ایک طرفہ حملہ آور ڈرون) شامل ہے۔ ایران ماہانہ 500 ڈرونز تیار کرتا ہے

ایک Shahed-136 ڈرون کی لاگت صرف 20,000 ڈالر ہے، جبکہ اسے روکنے کے لیے امریکہ اور اتحادی Patriot PAC-3 انٹرسیپٹر استعمال کرتے ہیں جن کی لاگت 4 ملین ڈالر تک ہوتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے 3 مارچ 2026 کو کانگریس کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے اور پریس سے بات کرتے ہوئے ایران کی صلاحیتوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ روبیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کا آپریشن ایران کی شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں، ان کی پیداواری صلاحیت اور نیوی کو تباہ کرنے کے لیے ہے۔ اس کا مقصد ایران کو ایک “کنونشنل شیلڈ” (روایتی ڈھال) بننے سے روکنا ہے، جو اس کے جوہری پروگرام کی حفاظت کر سکے۔

روبیو نے کلیدی اعداد و شمار پیش کیے:

  • ایران ماہانہ 100 سے زیادہ بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے۔
  • جبکہ امریکہ ماہانہ صرف 6 سے 7 انٹرسیپٹر میزائل (جیسے Patriot) تیار کر سکتا ہے۔
  • اس کے علاوہ ایران ہزاروں ون وے اٹیک ڈرونز بھی تیار کر رہا ہے۔

روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایک سال یا ڈیڑھ سال انتظار کیا جاتا تو ایران کی صلاحیت اتنی بڑھ جاتی کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا: “یہ ایران ہے جو سالوں کی پابندیوں کے باوجود یہ کر رہا ہے۔ تصور کریں کہ ایک سال بعد اس کی صلاحیت کیا ہوگی۔” روبیو کا واضح پیغام تھا کہ امریکہ کا مقصد ایران کی میزائل اور ڈرون فیکٹریوں کو تباہ کرنا ہے تاکہ یہ خطرہ ختم ہو جائے۔

بلومبرگ کی رپورٹ اور روبیو کے بیان سے ایک بات بالکل واضح ہوتی ہے کہ یہ جنگ صرف تعداد کی نہیں بلکہ لاگت اور پیداواری رفتار کی بھی ہے۔ ایران سستے ہتھیاروں سے امریکہ کے مہنگے دفاعی سسٹم کو ختم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔ اگرجنگ لمبی کھچ گئی تو امریکہ  کے انٹرسیپٹر میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہو جائےگا۔

بعض اوقات ایک ایرانی ڈرون کو گرانے کے لیے امریکہ اور اسرائل کو 2-3 انٹر سیپٹرز فائرکرنا پڑتےہیں، لیکن یہ ضروری نہیں ہیکہ  ڈرون اس دوران یقینی طور پر تباہ ہو جائے۔ادھر انٹر سیپٹر ناکام ہوا اور ادھر ڈرون نے  اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

$20,000  کی لاگت والے ایک ڈرون کو گرانے میں 200 گنا سے زیادہ لاگت آ رہی ہے۔ یعنی ایران  کا “سستا حملہ” اور امریکہ کا “مہنگا دفاع۔

ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت امریکہ اور اسرائل کے لئے ایک سنگین فوجی خطرہ ہے ۔یہ صورتحال مشرق وسطیٰ اور عالمی طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہے۔  جاری جنگ کا نتیجہ اس بات پر منحصر ہے کہ کس کے ہتھیار زیادہ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔اس لحاظ سے تو ایران بازی مارتا نظر آرہا ہے۔

Related posts

اس سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ۔ہندستان میں نہیں ہوگا نظارہ۔

qaumikhabrein

ایک لاکھ ڈالر کے عوض پانچ برس کے لئے ایران کا رہائشی ویزا

qaumikhabrein

مجھے گھر میں قید کردیا گیا۔ اردن کے شاہ کے سوتیلے بھائی کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment