qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایرانی انقلاب کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ اب ہندی میں بھی

ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ‎ KHAMENEI.IR ‎ کی ‏طرف سے ہندی زبان کی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پہلے سے ہی دنیا کی چھ زبانوں میں موجود ہے۔ اب ہندی زبان جاننے والوں تک رہبر انقلاب سے متعلق جانکاری پہونچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے ادارۂ نشر و اشاعت کی ہندی ویب ‏سائٹ کا ایڈریس ہے: ‌‌‎ hindi.khamenei.ir۔ اس کے ساتھ ہی قفقاز کے علاقے کے لوگوں کے لیے آذری زبان میں‎ KHAMENEI.IR ‎ کی طرف سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ‏اور پیج لانچ کیے گئے ہیں جن کے ایڈریس درج ذیل ہیں‎: ‎
http://facebook.com/Khamenei.az/ https://twitter.com/az_Khamenei

فائل فوٹو

ویب سائٹ‎ KHAMENEI.IR ‎سنہ 2003 میں لانچ ہوئي جو رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی خبروں، تقریروں، ‏طرز زندگي اور طریقۂ کار کو الگ الگ زبانوں میں پیش کرتی ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع ‏پر سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ ہندی زبان میں لانچ کی گئی ہے۔ ان دونوں عظیم ہستیوں کی ولادت کی مناسبت سے ایران میں ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے۔(بشکریہ حوزہ نیوز)

Related posts

وسیم امروہوی کے کربلائی فن پاروں کو ایرانی سفارتکاروں نے سراہا۔

qaumikhabrein

فلسطین کے خاتمے لئےسعودی عرب اور اسرائیل کا خفیہ گٹھ جوڑ۔

qaumikhabrein

ترکی بھی اسرائیل کی آغوش میں بیٹھنے کو بے تاب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment