
اسرائل اور امریکی ٹھکانوں پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان ایران پر بھی خوفناک بمباری اور میزائل حملے ہو رہے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں مرو خواتین شہید ہو رہے ہیں۔ ایران پر حملوں کے دوران ایک شہید ایسا بھی ہے جسکی عمر محض تین روز اور کچھ گھنٹے تھی۔اراک کے قریب ایک رہائشی گھر پر امریکہ اور اسرائل نے مشترکہ حملہ کیا۔ اس ظالمانہ حملے میں ایک تین دن کا بچہ اپنی دو سالہ بہن، ماں اور دادی کے ساتھ شہید ہو گیا۔سپاہ پاسداران نے اس کم سن شہید کی شہادت کو یاد گار بنانے کے لئے جنگی مہم ‘عدہ صادق’ کے ایک حملے کو اسی کے نام کردیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق ‘وعدہ صادق علیہ السلام ‘کے ستاون ویں مرحلے کی لہر مبارک “یا سیدالساجدین علیہ السلام” کے ساتھ رمضان کی جنگ کے سب سے کم عمر شہید “تین روزہ مجتبٰی ” کو وقف کی گئی، جو اپنی ماں کی گود میں خاندان کے ساتھ شہید ہوا۔
اس حملے میں فلسطینیوں کی مقبوضہ زمینوں کے اسرائیل نامی ملک میں جن ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ان میں کمانڈ، کنٹرول اور دفاعی میزائل کے مواصلاتی بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ درمیانے فاصلے کے، ٹھوس اور مائع ایندھن والے ذوالفقار اور قیام میزائلوں نے امریکی دہشت گردوں کے ٹھکانہ العدید کے بیس پربھی حملہ کیا گیا۔
