qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ میں کورونا ویکسینیشن بےاثر ۔کورونا کیسز میں 80 فیصد کا اضافہ

امریکہ میں جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں ستر فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
سی این این کے مطابق وبائی امراض کے امریکی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں کورونا کے معاملات میں یومیہ اوسطا ایک لاکھ اکیس ہزار چار سو سینتیس کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور روزانہ اوسطا ایک ہزار، چھے سو باون افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا اموات میں ایسی حالت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے کہ اس ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اب تک تقریبا ساٹھ فیصد لوگوں کو ویکسین کے دونوں ڈوز دی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول مرکز کے سربراہ راشل والنسکی کے بقول امریکہ میں واشنگٹن اور نیویارک سمیت، پندرہ ریاستوں میں اومی کرون ویریئنٹ کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔

Related posts

یورپی یونین کے اسٹاک میں اسلحہ ختم ہوگیا

qaumikhabrein

امریکا میں جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر۔

qaumikhabrein

امروہا۔شہادت مولا علی۔ جلوس شبیہ تابوت برامد

qaumikhabrein

Leave a Comment