qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔ شہزادی کونین کی شان میں منقبت خوانی

دختر رسول اکرم شہزادی کونین بی بی فاطمہ زہرا کی شان میں ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ منقبتی محفل کا اہتمام مرحومہ سیدہ سلطانہ نقوی کے ایصال ثواب کی غرض سے کیا گیا تھا۔ محفل کی صدارت اے ایم یو کے پروفیسر ذاکر اور مداح اہل بیت ڈاکٹراصغر اعجاز نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور امام جمعہ مولانا سیادت حسین نقوی نے شرکت کی جبکہ مسند پر مولانا شہوار حسین، مولانا احسن اختر سروش، ماسٹر ابولحسنین فن امروہوی، مداح اہل بیت نوشہ امروہوی اور صحافی سراج نقوی موجود تھے۔۔

مرحومہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس محفل میں مدعو تقریبن 20شعرا نے بارگاہ شہزادی کائنات میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ جن میں وسیم امروہوی ،ضیا عباس کاظمی، ضیا عباس نجمی، تاجدار امروہوی، شاندار امروہوی، شاہنواز تقی، حسنین امروہوی، جمال عباس فہمی، غفران راحیل، سامی امروہوی، اشرف فراز، فراز عرشی ،ہمایوں حیدر امروہوی، قیصر مجتبیٰ ،مہدی زیدی میرٹھی اور افضال امروہوی شامل ہیں۔محفل کا اختتام ڈاکٹراصغر اعجاز کے کلامم پر ہوا۔ محفل کی نظامت کمال امروہوی نے کی۔ محفل کے کنوینر سید عظیم عباس تقوی نے محفل میں شریک علما، شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

qaumikhabrein

لکھنے پڑھنے لائق نہیں رہا سلمان رشدی

qaumikhabrein

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فائزر

qaumikhabrein

Leave a Comment