qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔ محفل مدح اہل بیت۔ شعرا کا منظوم نزرانہ عقیدت۔

بزم شعرائے اہل بیت کی جانب سے چار اپریل کوایک محفل منقبت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا نواز انظار کی صدارت میں ہوئی اس محفل منقبت کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ فروغ احسن نے بار گاہ رسول اللہ میں نعت کا نزرانہ پیش کیا۔ محلہ مجاپوتہ میں لیاقت امروہوی کی رہائش گاہ پر منعدہ اس غیر طرحی محفل میں شہر کے لگ بھگ 32 مداحان اہل بیت نے بارگاہ اہل بیت رسول اللہ میں اپنا منتخب کلام پیش کیا۔

محفل کی نظامت ڈاکٹر رہبر اوہوی نے کی۔ محفل منقبت خوانی میں شعرائے اہل بیت حسن امام،ڈاکٹر لاڈلے رہبر، ڈاکٹر مبارک،اشرف فراز،وسیم حیدر وفا،ضیا عبّاس نجمی،جمال عبّاس فہمی، اسد عبّاس،لیاقت امروھوی، نوشہ امروھوی،شاہنواز تقی،افضال احمد، ولی حیدر،قاٸم حسین ،مولانا نواز انظار، زید بن علی، فیضی ابنِ لیاقت،تاجدار مجتبیٰ، شاندار مجتبیٰ،شاداب امروھوی،قیصر مجتبیٰ ،عارف حسین ناظم، ،غفران راحیل،فروغ احسن فروغ،سکندر شجاع،ڈاکٹر عاصم ،افسر امروھوی،قسیم ابنِ رفیع اور ارمان ساحل نے منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے کنوینر فیضی ابن لیاقت نے مدعو شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

محفل میں جو اشعار بہت زیادہ پسند کئے گئے وہ اس طرح ہیں۔

حق اس لئے تو کوئی بھی کرتا نہیں رقم
اس میں قلم کے ساتھ کلیجہ بھی چاہئے۔۔۔ وفا امروہوی

بعد مرنے کے ولی کیسے جیا جاتا ہے
کربلا والوں سے اس فن کا سلیقہ سیکھو۔ ۔۔ولی حیدر

خلد سے آئیں فاطمہ زہرا
سننے مدحت علی کی بیٹی کی ۔۔۔حسن امام

دنیا کی ہر نماز ترازو میں تول لو
بھاری رہےگا آخری سجدہ حسین کا۔ ۔۔ڈاکٹر عاصم

کون ہیں یہ پنجتن جو سر بسر پر نور ہیں
ہیں علی حسنین احمد فاطمہ کے ساتھ ساتھ۔۔۔۔ قیصر مجتبیٰ

جو منقبت خدا نے علی کے لئے کہی
اسکا ہر ایک مصرعہ ثانی ہے فاطمہ۔ ۔۔قسیم ابن رفیع

ادا ہو کیسے بھلا حق نصرت اصغر
حیات دین خدا ہے شہادت اصغر۔ ۔۔۔اشرف فراز

جب بھی ہوا ہے ذکر شجاعان دین کا
ہر بار ہی رسول نے فرما دیا علی۔۔۔۔ غفران راحیل

میرے خالق کی پہچان ہے
لم یزل اسکی ہر شان ہے۔ ۔۔۔افضال امروہوی

ملائکہ کی زباں پر یہ آسمان میں ہے
حسین سورہ کوثر تمہاری شان میں ہے۔۔۔۔ناظم امروہوی

ہم نے سیکھا ہے حر غازی سے توبہ کا چلن
رنگ بھردیتے ہیں ہم تدبیر سے تقدیر میں۔ ۔۔نوشہ امروہوی

میں راہ حق یں عقیدے سے کام لیتا ہوں
رسول پاک کے دامن کو تھام لیتا ہوں۔ شاداب امروہوی

نور محفل میں عیاں ہے ہر طرف
کیسے کہہ دوں کہ نہاں ہے فاطمہ۔۔۔۔ اسد امروہوی

ہے وہی صرف مومن صفت
حق نہ مارے جو حقدار کا۔۔ ۔۔زید بن علی

برائے شعر و سخن محفلوں کی بستی میں
خدا کا شکر ہے افسر کا نام چلتا ہے۔۔۔۔ افسر امروہوی

ہنسی کا ذکر شجاعت پہ تبصرہ ہوگا
جہاں رباب کے بیٹے کا تذکرہ ہوگا۔۔۔۔ شاہنواز تقی

اہل حق جسکو تمنائے علی کہتے ہیں
در حقیقت اسے عباس جری کہتے ہیں۔۔۔۔ تاجدار مجتبیٰ

کربلا ہوتے ہوئے خلد بریں جانے کی
حر کی تقلید میں اک راہ بنا لی ہم نے۔۔۔۔ڈاکٹر لاڈلے

نہیں ہے خوف انہیں حادثات دنیا کا
ہے میرے بچوں کو حاصل قیادت اصغر۔۔۔ لیاقت امروہوی

مکہ حسین کا ہے مدینہ حسین کا
یہ ساری کائنات ہے صد قہ حسین کا۔۔۔ ارمان حیدر

بات پر سر کٹانے والے ہیں
مصطفیٰ کے گھرانے والے ہیں۔۔۔۔ مبارک امروہوی

ہم نے تاریخ کے اوراق کو پڑھ کر دیکھا
کہیں کوئی نہ ملا تجھ سا برادر عباس۔۔۔۔ فیضی امروہوی

غم حسین میں ہر آنکھ نم نہیں ہوتی
ہر ایک پیٹ میں رذق حلال تھوڑی ہے۔۔۔ جمال عباس فہمی

Related posts

برطانیہ طالبانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار۔

qaumikhabrein

فیس بک ہندستان میں گمراہ کن اورنفرت انگیز مواد کو نہیں روک رہا ہے۔

qaumikhabrein

محرم کے عارضی گیٹ پر بی جے پی ایم ایل اے کو اعتراض

qaumikhabrein

Leave a Comment