qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران اور چین کے درمیان تعاون کا پچیس سالہ معاہدہ

ایران اور چین نے باہمی تعاون کے پچیس سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ دونوں ممالک اس وقت امریکی پاندیوں کی زد میں ہیں۔ ایران اور چین میں اس معاہدے پر دستخط چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے تہران دورے کے دوران ہوئے۔ معاہدے پر وانگ یی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دستخط کئے۔ وانگ یی مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ایران پہونچے تھے۔ وانگ یی نے صدر حسن روحانی اور ایران کے اعلیٰ رہنما سید علی خامنہ ای کے ننمائندے علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی۔چین اور روس نے امریکہ سے نیو کلیائی معاہدے کو بحال کرتے ہوئے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کو کہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہیکہ امریکی دھمکیوں کے باوجود یران کی چین کو تیل ایکسپورٹ میں مارچ میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔۔

Related posts

غلام حسن محرمی کی کتاب تاریخ تشیّع کا اردو ترجمہ منظر عام پر

qaumikhabrein

امریکی شہر سیئٹل میں ذات پات پر مبنی امتیاز پر پابندی

qaumikhabrein

تین اہم کتابوں کی رسم اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment