qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برطانیہ۔۔پولیس کے وسیع اختیارات والے مجوزہ بل کے خلاف زبردست احتجاج۔

مظاہروں کو کچلنے کے لئے پولیس کو اضافی اختیارات دینے والے مجوزہ بل کے خلاف پورے برطانیہ میں عوام سڑکوں پر ہیں۔ ملک بھر میں مجوزہ بل کے خلاف ریلیاں اور مارچ نکالی جارہی ہیں۔ مجوزہ بل کے تحت پولیس حکام مظاہروں کی مدت اور وقت مقرر کرسکتے ہیں اور شور کی حد مقرر کرسکتے ہیں۔ سماجی کارکنوں اور منتظمین کو اندیشہ ہیکہ اس بل کو ناراضگی اور اختلافات کو دبانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فائل فوٹو

گزشتہ ماہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اسکے بعد سے برسٹل اور جنوب مغربی انگلینڈ میں چھٹ پٹ مظاہرے ہوئے جو پر تشدد ہو گئے تھے پولیس افسروں اور پولیس اسٹیشن پر اینٹیں اور شیشے کی بوتلیں پھینکی گئی تھیِ۔پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے افسروں پر حملوں کو شرمناک قراردیا تھا لیکن مظاہرین نے پولیس پر طاقت کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔ بل کی کئی شقوں کی وجہ سے عوام صرف لندن ہی میں نہیں بلکہ ملک کے کئی شہروں میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ لندن کے ساتھ ساتھ مانچیسدٹر، شیفیلڈ، لیڈز، برگٹن سمیت مختلف شہروں اور قصبوں میں لوگ بل کی مختلف شقوں کے خلاف احتجاج کر نے لگے۔

Related posts

یو پی میں مجلس اتحاد المسلمین کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں

qaumikhabrein

کربلا۔ممتاز سماجی کارکن کے قتل کے خلاف پر تشدد احتجاج۔

qaumikhabrein

ٹرمپ۔ کورونا مریضوں کو گوانتانامو جیل بھیجنا چاہتے تھے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment