qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

میانمار۔ فوجی حکمراں نے خود کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرلیا۔ عبوری حکومت بنا لی۔

میانمار کے فوجی حکمران جنرل مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرتے ہوئے خود کونگران وزیراعظم مقرر کرلیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 ماہ قبل منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے میانمار کےکمانڈرانچیف جنرل من آنگ نے نئی نگران حکومت قائم کرنےکا اعلان کیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل من آنگ ملک کے نگران وزیراعظم ہوں گے اور جنرل سووین میانمار کے نائب وزیراعظم ہوں گے۔

نگران وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میں کثیرجماعتی انتخابات کرانےکا وعدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کے لئےایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈال دیا تھا۔

منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خلاف میانمار میں احتجاج کے دوران سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا جبکہ سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related posts

ٓآن لائن دینی درسگاہ سدرۃ المنتہیٰ کے اعزاز میں اضافہ۔

qaumikhabrein

تریپورہ کے تشدد زدہ مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کررہے ہیں اسرائیلی فوجی

qaumikhabrein

Leave a Comment