qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں کا شدید احتجاج

گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کے خلاف دہلی می جامع مسجد کے باہر ہزاروں مسلمان احتجاج کے لئے جمع ہوئے۔ نماز جمعہ کے بعدشیعہ اور سنی مسلمانوں نے وسیم رضوی کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مسلمانوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر وسیم رضوی کے خلاف نعرے لکھے تھے۔ لوگ وسیم کی گرفتاری کے مطالبے کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

شاہی جامع مسجد میںاحتجاج سے قبل جلسہ تحفظ قرآن مجید منعقد ہوا جس میں مقررین نے کہا کہ وسیم رضوی ان طاقتوں کا آلہ کار ہے جو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔جلسہ تحفظ قرا ن مجید کا اہتمام انجمن حیدری دہلی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جلسے اور احتجاج میں شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد، لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل المنان اعظمی، مدرسہ سراج العلوم سنبھل کے مہتتم مولانا محمد میاں قاسمی اور معروف وکیل سراج پراچہ بھی موجود تھے۔

پولیس نے احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی اس لئےاحتجاجی جامع مسجد احاطے تک ہی محدود رہے۔

Related posts

ایران اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ

qaumikhabrein

ادیبوں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

qaumikhabrein

ہندستانیوں کے لئے اچھی خبر۔سعودی ویزا آسان۔پولیس کلیئرنس کی شرط ختم

qaumikhabrein

Leave a Comment