qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

گجرات۔کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھپا رہی ہے سرکار۔

وجے روپانی۔وزیر اعلیٰ گجرات

کورونا مریضوں کی تعداد کم دکھانے کے لئے کورونا ٹیسٹ کم کرنے کے بعد اب کورونا اموات کی تعداد چھپانے کا کھیل چل رہا ہے۔ گجرات کی بی جے پی کی سرکار کے اس کھیل کا پردہ فاش اسکے ہی ایک محکمہ نے کردیا۔ گجرات سرکار کا دعویٰ ہیکہ ریاست میں کورونا سے محض 4,218 مریضوں کی موت ہوئی ہے لیکن ریاست کے 33 ضلعوں اور 8 کارپوریشنوں نے گزشتہ 71 دنوں میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ ڈیتھ سرٹی فکیٹ جاری کئے ہیں۔ گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ احمد آباد، سورت، راجکوٹ، بھاؤنگر، اور جام نگر جیسے ضلعوں میں یہ حالت ہیکہ شمشان گھاٹوں میں لاشوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ لیکن سرکار مرنے والوں کی تعداد چھپانے کی میں لگیہوئی ہے۔

ہندی روزنامہ دینک بھاسکر نے یکم مارچ 2021 سے دس مئی 2021 تک جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹی فکیٹس کے اعداد و شمار جمع کئے تو چونکانے والی جانکاری سامنے آئی ۔ پتہ چلا کہ ریاست کے 33 ضلعوں اور 8 کارپوریشنوں نے گزشتہ 71 دنوں میں ایک لاکھ 23 ہزار 871 ڈیتھ سرٹی فکیٹ جاری کئے ہیں۔ جبکہ سرکار کورونا سے مرنے والوں کی تعداد محض 4,218 ہی بتا رہی ہے۔ ان اعداد و شمار سے یہ سوال تو اٹھنا لازمی ہے کہ صرف 71 روز میں سوا لاکھ لوگوں کی موت کیسے ہوئی۔ ڈیت سرٹی فکیٹس کے مطابق گجرات میں اس برس مارچ میں 26,026 اپریل میں 57,796 اور مئی کے ابتدائی دس روز میں 40,051 موتیں ہوئیں۔ جب ان اعداد و شمار کا موازنہ 2020 سے کریں تو معلوم ہوگا کہ مارچ میں 23,352 اپریل میں 21,591 اور مئی 2020 میں 13,125 موتیں ہوئی تھیں یعنی گزشتہ برس کے مقابلے اس برس اسی مدت میں مرنے والوں کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے.

مرنے والوں کے استھی کلش

ڈاکٹروں اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے مطابق مرنے والوں میں 80 فیصد مریض کورونا کے ساتھ ساتھ دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ 38 فیصد اموات ہائپر ٹینشن کے مریضوں کی ہوئیں۔ 28 فیصد مریض شوگر کڈنی اور لیور سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ڈیتھ سرٹی فکیٹس سے ایک جانکاری یہ بھی ملی ہے کہ کورونا سے مرنے والوں میں ساٹھ فیصد مریض 45 برس سے زیادہ عمر کے تھے ۔بیس فیصد کی عمریں پچیس برس سے کم تھیں۔ کورونا سے ہوئی اموات کم کرنے کے لئے حرکت یہ کی جارہی ہیکہ اگر کسی کی موت کورونا سے ہوئی اور وہ شوگر، ہارٹ یا کڈنی سے جڑی بیماری میں بھی مبتلا تھا تو اسکی موت کورونا سےہوئی موت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔

Related posts

‘اصلاح معاشرہ  اور  بی بی فاطمہ’ کے عنوان سے جلسہ

qaumikhabrein

مریخ کی فضا میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اڑا۔۔ناسا نے تاریخ بنائی

qaumikhabrein

سویڈن میں قرآن نزر آتش کئے جانے کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاج

qaumikhabrein

Leave a Comment