qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اگر ایران ایٹمی ہتھیار بنانا چاہے تو امریکہ روک نہیں سکتا۔

ایران خود ہی  وسیع تباہی والے ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتا لیکن اگر ایران اس قسم کے  ہتھیار بنانے کا ارادہ کرلے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ ایران کے انقلابی رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دو ٹوک الفاظ میں امریکہ سمیت تمام بڑی طاقتوں کو یہ باور کرایا ہیکہ ایران کسی کے  دباؤ میں آنے والا   نہیں ہے۔ تہران میں رمضان المبارک کی مناسبت سے یونیورسٹی طلبہ سے گفتگو کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر یہ کہہ کر کہ ایران مذاکرات نہیں کرنا چاہتا عالمی رائے عامہ کو فریب دینا چاہتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ  شہید رئیسی ، شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ ، شہید ہنیہ، شہید صفی الدین، شہید سنوار، شہید ضائف اور دیگر کئی نامور انقلابی شخصیات کی شہادت کے بعد ہمارے دشمنوں، مخالفوں اور حریفوں نے یہ اندازہ لگایا ہیکہ ایران کمزور ہو گیا ہے یا اب اسکو دباؤ میں لایا جاسکتا ہے تو یہ انکی خام خیالی ہے۔۔پچھلے سال کے مقابلے ہم کچھ مسائل میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں اور کچھ مسائل میں ہم قوی تر نہیں ہیں تو کمزور بھی نہیں ہیں۔رہبر  انقلاب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اپنی طاقت میں اضافہ، ترقی اور پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر کیطرف سے مذاکرات کی دعوت عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔ وہ دنیا کو فریب دیکر باور کرانا چاہتے ہیں کہ  وہ مذاکرات پر آمادہ ہیں، امن  اور صلح چاہتے ہیں لیکن ایران راضی نہیں ہے۔ یہ وہی ٹڑمپ ہیں جنہوں نے تیار شدہ، مکمل، دستخط شدہ معاہدے کو اٹھا کر پھینک دیا تھا۔انہوں نے  کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تو امریکہ اسے روک نہیں سکتا، یہ حقیقت ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں تو اس کی وجہ ہماری اپنی مرضی ہے۔

Related posts

میرٹھ۔۔جشن سقائے حرم۔مداحوں کا خراج عقیدت

qaumikhabrein

شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ۔نائجیریائی فوج کی فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق

qaumikhabrein

محشر میں جس نعمت کا سوال ہوگا وہ مولا علی کی ولایت ہے۔ مولانا مولانا علی مہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment