qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مجموعہ نعت و منقبت مدح باقی ہے، کی رسم اجرا

بزم ادب امروہا کی جانب سے ڈاکٹر شاہ فیہد نسیم (امن جنید )کے مجموعہ نعت و منقبت مدح باقی ہے کی رسم اجرا کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ رسم اجرا ہاشمی ڈگری کالج کے بانی اور شہر کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے ہاتھوں انجام پائی۔

اس موقع پر مسند صدارت پر معروف اردو ادیب اور شاعر جنید اکرم فاروقی، حاجی خورشید انور، عظیم ایڈووکیٹ، قمر نقوی اور محمد احمد زیدی بھی موجود تھے۔مدح باقی ہے پر کئی مقالے بھی پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر ناصر نے اپنے مقالے میں دعویٰ کیا کہ مدح باقی ہے کسی کم عمر شاعر کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے۔ اس موقع پر مدعو شعرا نے بحضور سر ور کائنات نعتوں کے نزرانے پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شیبان قادری اور انیس امرہوی نے کی۔پروگرام کے کنوینر مہربان سیفی نےتقریب میں شریک شعرا ، سامعین اور مسند نشین افراد کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کا اہتمام محلہ بگلہ واقع برٹیش اسکول میں کیا گیا تھا۔

Related posts

امروہا میں جلد ہوگا تقی عابدی کی صدارت میں عالمی ادبی سیمنار

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

چھ برس میں بن کر تیار ہوا قرآن کریم کا نایاب فن پارہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment