qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

لبنان ٹائٹانک کی طرح ڈوب جائےگا۔ پارلیمنٹ اسپیکر نے کیا خبردار۔

فائل فوٹو

لبنان کے پاور فل پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے خبردار کیا ہیکہ سرکار نہیں بنائی گئی تو لبنان ٹائٹانک جہاز کی طرح ڈوب جائےگا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کی شروعات کرتے ہوئے بری نے کہا کہ پورا ملک خطرے میں ہے۔ پورا ملک ٹائٹانک ہے۔ اب بھی وقت ہیکہ ہم بیدار ہو جائیں ورنہ آخر کار جہاز ڈوب جائےگا اور کوئی بھی نہیں بچےگا۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس ملک کو دو ماہ تک چلانے کے لئے ہنگامی فبڈز کی منظوری کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ لبنان میں صدر مائکل عون اور نامزد وزیر اعظم سعدد ہریری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے نئی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ اٹکا پڑا ہے۔ لبنان اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ مالی سدھار لاگو کرنے کے لئے ملک میں سررکار ہی نہیں ہے۔

Related posts

آسام۔ بی جے پی ایم ایل اے کی کار میں ملی ای وی ایم۔

qaumikhabrein

ایران کی ثقافتی امانت لوٹائے امریکہ۔ایران کا مطالبہ

qaumikhabrein

یوکرینی شہری جنگ لڑنے کے بجائے ملک سے فرار ہورہے ہیں

qaumikhabrein

Leave a Comment