qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ممتاز یہودیوں کا اسرائل پر پابندی لگانے کا مطالبہ

450 سے زائد ممتاز یہودی شخصیات نے اقوام متحدہ (UN) کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس اور عالمی رہنماؤں کو ایک کھلا خط (open letter) لکھا ہے۔ اس میں اسرائیل پر غزہ، مغربی کنارے (West Bank) اور مشرقی یروشلم میں ناانصافی کی حدیں عبور کرنے والے اعمال کی وجہ سے پابندیاں  عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  خط لکھنے والی شخصات میں سابق اسرائیلی افسران، آرٹسٹس، مصنفین ، فلم میکرز اور دانشور شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات  نسل کشیکی قانونی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ دستخط کنندگان کے مطابق  “ہم اپنے سر جھکا کر بے پناہ غم میں ڈوبے ہیں جبکہ ثبوت جمع ہوتے جا رہے ہیں کہ اسرائیل کے اقدامات نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔” یہ ہولوکاسٹ کے بعد بنائے گئے انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

خط میں ممتاز یہودیوں کی جانب سے عالمی رہنماؤں سے درج ذیل اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے:

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) اور انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کے فیصلوں پر عمل درآمد۔

  • اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنا  اور دیگر سامان کی ترسیل روکنا تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہ ہوں۔
  • طاقتور شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنا جو جرائم میں ملوث ہوں۔
  • غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانا۔
  • اسرائیل کی تنقید کرنے والوں پر “antisemitism” (یہودی دشمنی) کا جھوٹا الزام لگانے کی مخالفت۔

خط کا اختتام اس بات پر ہوتا ہے کہ یہودیت کی اخلاقیات فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے، نہ کہ غداری۔

اس خط   پر 450 سے زائد افراد نے دستخط کئے جن میں سے کچھ مشہور نام درج ذیل ہیں:

I

Avraham Burgسابق اسرائیلی Knesset (پارلیمنٹ) اسپیکرDaniel Levyسابق اسرائیلی امن مذاکرات کارJonathan Glazerآسکار جیتنے والے فلم میکر (Zone of Interest)Naomi Kleinمشہور مصنفہ (No Logo)Michael Rosenبرطانوی مصنف اور شاعرWallace Shawnامریکی اداکار (The Princess Bride)Ilana Glazerایممی جیتنے والی اداکارہ اور کامیڈینHannah Einbinderایممی جیتنے والی اداکارہ (Hacks)Omri Boehmفلسفی اور مصنفYuval Abrahamصحافی اور دستاویزی فلم میکر

خط لکھنے والوں کا کہنا ہیکہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ناکافی ہے کیونکہ یہ قبضہ  اور نسلی امتیاز کو ختم نہیں کرتی۔۔

Related posts

ایران نے زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔

qaumikhabrein

امروہا میں وسیم لعنتی کا پتلا نزر آتش۔

qaumikhabrein

ایرانی میزائل اسرائل کو دو منٹ میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں۔ فوج کے سینیئرکمانڈر کا دعویٰ

qaumikhabrein

Leave a Comment