qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرین ۔ جیل میں قیدی بھوک ہڑتال پر

بحرین کے بدنام زمانہ زندان “جو” میں 90 سے زائد سیاسی اور مذہبی قیدی دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں، جن کی صحت شدید طور پر متاثر ہو رہی ہے اور بعض قیدی بیہوش ہو کر ہسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتال کے سبب قیدیوں کی صحت خطرے میں ہے، بعض کو بیہوش ہو جانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قیدیوں نے آزادی اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو خطوط بھیجے، لیکن ان کی درخواستیں نظر انداز کر دی گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ناشتہ اور شام کے کھانے سے انکار کیا اور 16 اکتوبر سے انہوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی۔

قیدیوں کے مطابق بعض افراد 2011 کے عرب بہار کے بعد سے قید میں ہیں، کچھ نے پندرہ سال قید میں گزارے۔ قید کے دوران انہیں تشدد، طبی سہولیات کی کمی، پانی، بجلی، وینٹیلیشن اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا رہا، جس کے نتیجے میں بعض قیدی وفات پا چکے ہیں. بحرین کی جیل میں شیعہ قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

Related posts

ہندو مسلم اتحاد کی مثال بھی ہے امروہا کا محرم

qaumikhabrein

روس نے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد مملکت تسلیم کیا۔ امریکہ چراغپا

qaumikhabrein

دلت جوان کا زبر دستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کا الزام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment