qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

وادی میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر ملیٹنٹوں کی فائرنگ۔ پولیس اہلکار شہید۔

سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں ملیٹنٹوں نے بی جے پی کے لیڈر محمد انور خاں کے گھر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ میں گھر کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ ریاستی بی جے پی کے ذرائع کے مطابق آری باغ نوگام میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی پولیس اہلکار کا نام رمیز راجہ بتایا گیا ہے۔ اس نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ ملیٹنٹ پولیس اہلکار کی سروس رائفل لیکر فرار ہو گئے۔ حملے کے وقت بی جے پی لیڈر گھر کے اندر موجود نہیں تھے لیکن انکے اہل خانہ تھے۔ حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں وادی میں بی جے پی ورکر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Related posts

اورنگ آباد میں مسلم نوجوانوں کی پھر دھر پکڑ شروع

qaumikhabrein

کمبھ میلہ۔۔کورونا نگیٹیو کی لاکھوں جعلی رپورٹیں جاری کی گئیں۔ ندیوں میں تیرتی لاشوں کا سلسلہ کمبھ سے ملتا ہے؟

qaumikhabrein

بے حس حکمراں،بے بس اپوزیشن۔۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment