qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران  پر حملےکے حوالے سے امریکہ کی 7 غلطیاں

ایران پر حملہ کرنے کے معاملے میں امریکہ نے ایسی 7 فاش غلطیاں کی ہیں جنکی وجہ سے اسکی عسکری طاقت،  دنیا میں اسکے رعب و دبدبے اور ساکھ کو زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آئیے ان سات غلطیوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔

پہلی غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکہ نے سمجھا کہ ایران مشکلات کے دباؤ میں پیچھے ہٹ جائے گا۔ لیکن عوام نے ثابت کر دیا وہ آج بھی انقلاب اسلامی اور دفاعِ مقدس کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔

دوسری غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 چند بڑے حملوں اور اہم شخصیات کی شہادت کے بعد اسکو یقین ہو گیا تھا کہ ایران کا سیاسی اور فوجی نظام کمزور پڑ جائے گا اور وہ گھٹنے ٹیک دیگا۔ لیکن ایرانی نظام نے فوری طور پر خود کو بحال کر لیا۔

تیسری غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دشمن نے ایران کو صرف دفاعی پوزیشن میں سمجھا لیکن ایران دیکھتے دیکھتے دفاعی سے حملہ آور پوزیشن میں آگیا جسکا نتیجہ امریکی ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملوں اور امریکہ کی فوجی اور عسکری برتری کو خاک میں ملادینے کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔ایران کی حملہ آورانہ پوزیشن کا ہی نتیجہ ہیکہ وہ اب جنگ بندی کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنی شرطوں کو مانے  جانے کا مطالبہ کررہا ہے۔

چوتھی غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 دشمن نے صرف جدید اسلحہ اور کلاسیکی جنگی طاقت کو فیصلہ کن سمجھا، جبکہ ایران کے پاس غیر متوازن جنگی صلاحیتیں اور خطے کے اہم اسٹریٹجک وسائل بھی موجود ہیں۔

پانچویں غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکہ اور اسرائل نے ایران  کی قیادت میں سرگرم محورِ مقاومت کو کمزور سمجھا تھا۔ سید حسن نصر اللہ کی شہاتت کے بعد  یہ سوچا گیا کہ حزب اللہ ختم ہو چکا ہے ۔ عراق میں حشد اشعبی دم توڑ چکی ہے لیکن لبنان سے حزب اللہ اسرائیلی ٹھکانوں پر اور عراق میں  مقاومتی  قوتیں امریکی تنصیبات  پر تباہ کن حملے کر رہی ہی۔ یمن کے حوثی ابھی  سرگرمی نہیں دکھا رہے ہیں لیکن وہ بھی تیار بیٹھے ہیں۔

چھٹی غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  دشمن نے  ایران  پر حملوں کے تعلق سے عالمی حمایت کو یقینی سمجھا، مگراسکے اتحادیوں نے اسکا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔یہی نہیں بلکہ  دنیا بھر میں  عوام بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کے مؤقف کو توجہ سے دیکھ رہے ہیں

ساتویں غلطی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 امریکہ اور اسرائل کو  ایران  میں اندرونی بدامنی پھیل جانے کی امید تھی لیکن جوق در جوق عوام  دشمن کے خلاف سڑکوں  پر امنڈ آئے۔

جنگ کا ایک مہینہ گزر جانے کے بعد اب حالت یہ ہیکہ امریکہ کو بڑےپیمانے پر جدد ہتھیاروں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔ عرب اور خلیجی ملکوں میں اسکے فوجی اڈے برباد ہو چکے ہیں۔ اسکے فوجی  ہوٹلوں اوردیگر مقامات پر چھپتے پھر رہے ہیں۔ عالمی طور پر امریکہ کی ساکھ اور دبدبہ خاک میں مل چکا ہے۔

Related posts

تریپورہ میں پولیس نے فسادیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر مظالم ڈھائے۔ بی بی سی کا دعویٰ

qaumikhabrein

علی پور میں ” آ سان شادی” کے عنوان پر سیمینار۔۔۔

qaumikhabrein

وسیم امروہوی کا مجموعہ مراثی ‘میراث المراثی’ منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment