qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

‘حسینی ایجویشنل بورڈنگ’ قوم کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کی کوشش۔

حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس میں قوم کے بچوں کو  نہ صرف مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ انکو کھانے پینے اور رہائش کی تمام تر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔بورڈنگ کے طلبا کو سی بی ایس ای بورڈ کے تحت زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔۔ہر برس کی طرح اس برس بھی طلبا میں سی بی ایس ای کورس کی کتابیں اور اسکولی ڈریس تقسیم کی گئیں۔ اسکے ساتھ ساتھ مختلف درجوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔ اس برس  کا یہ پروگرام اس لئے بھی خاص ہو گیا کہ اس کے مہمان خصوصی مرجع عالی قدر اقائے علی حسین سیستانی کے وکیل مولانا سید اشرف غروی تھے۔ پروگرام میں شہر کے نمائندہ علما ذاکرین  دانشوروں اور شعرا نے شرکت کی۔

 پروگرام کی صدارت اشرف المساجد کے امام  جمعہ و جماعت مولانا ڈاکٹر محمد سیادت فہمی نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر  آقائے سیستانی کے وکیل مولانا سید  اشرف غروی اسٹیج پر موجود تھے۔ انکے ساتھ اشرف المساجد کے نائب امام مولانا حسین اختر سروش، سید المدارس کے پرنسپل رضا کاظم تقوی، مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبی۔ مولانا مقداد حسین،مولانا مظہر علی، مولانا صفدررضا امامی، مولانا بشارت حسین،مولانا اعجاز حیدر، مولانا عمران ترابی اورمولانا سلمان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز مولانا مقداد حسین نے کلام الہیٰ کی تلاوت  سے ہوا۔

سماجی خدمت گار چندن نقوی نے  حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ اور اسکے روح رواں مولانا حیدر مہدی کی خدمات کا خاکہ پیش کیا۔ آئی ایم انٹر کالج کے پرنسپل جمشید کمال نے بورڈنگ کے طلبا سے محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔انجمن رضاکاران حسینی کے سیکریٹری خورشید زیدی نے بھی مولانا حیدر مہدی کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔مہمان خصوصی مولانا اشرف غڑوی نے امام علی رضا کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف خود علم حاصل کرنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی علم کی دولت سے مالا مال کرنا ہے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

امروہا نوگانواں روڈ پر ہریالی کے مقام پر حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ قائم ہے۔۔‘حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ’ کے زیر انتظام طلبا کو دینی اور عصری دونوں قسم کی تعلیم  سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ بورڈنگ کے تحت طلبا کے قیام و طعام کا بھی معقول  بندوبست ہے ۔خاص بات یہ ہیکہ  تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام کی سہولتوں کے لئے طلبا یا انکے والدین سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ادارے کا مقصد قوم کے طلبا کو با مقصد اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرکے انکا مستقبل روشن اور تابناک بنانا ہے۔علما اور دانشوروں  کی تقاریر کے درمیان مدعو شعرا نے  ہل بیت اطہار کی شان میں منقبتی کلام بھی پیش کیا۔اس برس کے پروگرام میں اظہار خیال کرنے والوں اور کلام پیش کرنے والے شعرا کوسند شرکت بھی پیش کی گئی۔۔

Related posts

ٹھگی کے نئے طریقے سے ہوشیار۔

qaumikhabrein

عرب مارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

qaumikhabrein

ایام عزا کی آخری مجلس اور جلوس عزا

qaumikhabrein

Leave a Comment