qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شیعہ انجمنوں کی تاریخ اور خدمات پر تحقیقی کتاب کی تیاری

ہندوستان میں قائم شیعہ انجمنوں کی تاریخ، خدمات اور سماجی اثرات کو دستاویزی شکل دینے کے مقصد سے مولانا سید رضی حیدر ’’شیعہ شناسی‘‘ کے عنوان کے تحت ’’ہندوستانی شیعہ انجمنیں: تاریخ، خدمات اور سماجی اثرات‘‘ کے موضوع پر ایک تحقیقی کتاب مرتب کر رہے ہیں۔یہ تحقیقی منصوبہ ہندوستان کی شیعہ انجمنوں کے تاریخی پس منظر، علمی و سماجی خدمات، مختلف سرگرمیوں اور معاشرتی اثرات کو محفوظ کرنے کی ایک اہم علمی کاوش ہے۔ اس کا مقصد انجمنوں کی تاریخ اور ان کے کردار کو مستند حوالوں اور دستاویزی شواہد کی روشنی میں یکجا کرنا ہے، تاکہ یہ مواد آئندہ نسلوں کے لیے بھی استفادے کا ذریعہ بن سکے۔ مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی نے اہلِ علم، محققین، دانش وروں اور ہندوستان کی شیعہ انجمنوں سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس انجمنوں کی تاریخ، خدمات، سرگرمیوں اور سماجی اثرات سے متعلق مفید معلومات، تاریخی دستاویزات، نادر تصاویر، مطبوعات یا قابلِ استفادہ مضامین موجود ہوں تو وہ انہیں فراہم کرکے اس تحقیقی کام میں تعاون کریں

انہوں نے امید ظاہر کی کہ علمی و تحقیقی حلقوں کے تعاون سے یہ کتاب مزید جامع، مستند اور معلوماتی بن سکے گی اور ہندوستان کی شیعہ انجمنوں کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔مولانا رضی حیدر دہلی میں ایران کلچر ہاؤس سے وابستہ ہیں۔ ان سے  919568146232 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

مسلمانوں کے قتل سے جڑا ہے اپریل فول کا قصہ

qaumikhabrein

فاروق عبداللہ سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج۔

qaumikhabrein

ایران۔۔بزرگ ترین خاتون کے لگی ویکسین۔

qaumikhabrein

Leave a Comment