qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرسیاستقومی و عالمی خبریں

حق گوئی کے لئے منصب سے دستبردار ہونا بہتر ہے۔ آغا روح اللہ

کشمیر سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ سے محبت کا تقاضا صرف عزاداری اور مجالس میں شرکت نہیں، بلکہ آپؑ کے کردار، حق گوئی اور اصول پسندی کو عملی زندگی میں اپنانا ہے۔ اگر کسی منصب کو برقرار رکھنے کے لیے اصولوں اور عوامی وعدوں کی قربانی دینی پڑے تو اس منصب سے دست بردار ہوجانا بہتر ہے۔

کرناٹک کی شیعہ بستی علی پور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے اپنے استعفے کا پس منظر اور وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی داستان سننا کافی نہیں، بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امامؑ کے کردار کو اپنی زندگی میں اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا بنیادی مقصد کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق، داخلی خودمختاری اور آئینی تحفظات کا دفاع تھا۔ 2019 کے بعد حالات ایسے ہوگئے تھے کہ خاموش رہنا ممکن نہیں رہا۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کی سابقہ سیاسی جماعت عوامی حقوق کے دفاع میں مؤثر کردار ادا نہیں کررہی تو انہوں نے اس سے فاصلہ اختیار کرکے آزادانہ طور پر آواز بلند کی۔

آغا روح اللہ کے مطابق انتخابی عمل کے دوران جماعت کی قیادت نے عوامی حقوق کے لیے جمہوری اور آئینی جدوجہد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور پارلیمنٹ پہنچے۔ وہاں انہوں نے کشمیر کے آئینی حقوق اور عوامی مسائل پر آواز اٹھائی، تاہم اسمبلی انتخابات کے بعد صورت حال تبدیل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ روزگار، ریزرویشن، زیر حراست نوجوانوں، بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ کشمیر کے بنیادی آئینی حقوق کی بحالی کے لیے بھی وہ جدوجہد نظر نہیں آئی جس کی عوام سے توقع دلائی گئی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جدوجہد تشدد یا تصادم کے بجائے آئینی، قانونی اور جمہوری راستے پر مبنی ہے۔ ان کے نزدیک سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ اور اصولوں کی پاسداری بھی ہے۔

روح اللہ مہدی بڈ گام سے تین مرتبہ رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔وہ سرینگر کے با اثر آغا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آغا خاندان کا کشمیر کے سماجی اور مذہبی حلقوں میں ہمیشہ دبدبہ رہا ہے۔روح اللہ مہدی نے گزشتہ تین نومبر کو لوک سبھا رکنیت اور  نیشنل کانفرنس پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ پارٹی لیڈر شپ سے اختلافات کے سبب انہوں نے بڈ گام اسمبلی کے ضمنی چناؤ میں پارٹی امیدوار کے حق میں مہم بھی نہیں چلائی تھی۔ یہ سیٹ عمر عبداللہ کے استفے کے سبب خالی ہوئی تھی۔آغا روح اللہ نے اپنے استعفے کا اعلان بڈ گام کے بہشت زہرا پارک میں اپنے والد آغا سید مہدی کی چھبیسویں برسی کے دن کیا۔ آغا مہدی  ملیٹنٹ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

Related posts

یوم قدس ۔پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج

qaumikhabrein

سنگ اسود کی Virtual زیارت کا پروجیکٹ

qaumikhabrein

غالب تقریبات کے تحت پریم چند پر بین الاقوامی سمینار

qaumikhabrein

Leave a Comment