qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میانمار۔۔فوج مخالف احتجاج جاری۔11 افراد اور ہلاک۔

میانمار کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی اقتدار کے خلاف احتجاج کے دوران گیارہ اور افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آتشی بموں اور شکاری بندوقوں سے لیس مظاہرین اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی خبررساں نیوز ویب سائٹ کے مطابق تیز شہر میں بڑے مظاہرے کو کچلنے کے لئے چھ ٹرکوں پر فوجیوں کو بھیجا گیا لیکن جب مظاہرین نے آتشی بموں، شکاری رائفلوں اور چاقووں سےمقابلہ کیا تو فوجیوں سے بھرے چھ ٹرک اور وہاں بلائے گئے۔ دونوں طرف سے لڑائی کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

Related posts

چھوٹی بچت اور پی پی ایف پر شرح سود گھٹانے کا فیصلہ واپس۔

qaumikhabrein

ایران میں غم کی لہر۔ صدر رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حاثے میں  جاں بحق

qaumikhabrein

رمضان کے دوران مسلمان خصوص احتیاط سے کام لیں۔۔مولانا محسن تقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment