qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میانمار۔۔فوج مخالف احتجاج جاری۔11 افراد اور ہلاک۔

میانمار کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی اقتدار کے خلاف احتجاج کے دوران گیارہ اور افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آتشی بموں اور شکاری بندوقوں سے لیس مظاہرین اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی خبررساں نیوز ویب سائٹ کے مطابق تیز شہر میں بڑے مظاہرے کو کچلنے کے لئے چھ ٹرکوں پر فوجیوں کو بھیجا گیا لیکن جب مظاہرین نے آتشی بموں، شکاری رائفلوں اور چاقووں سےمقابلہ کیا تو فوجیوں سے بھرے چھ ٹرک اور وہاں بلائے گئے۔ دونوں طرف سے لڑائی کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

Related posts

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

qaumikhabrein

رمضان المبارک میں عمرہ کر سکیں گے مسلمان۔

qaumikhabrein

دنیا بھر میں عید غدیر نہایت عقیدت سے منائی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment